ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ : گوڈس ٹیمپو اور کنٹینر لاری میں ٹکر - رکشہ ڈرائیور ہلاک 

انکولہ : گوڈس ٹیمپو اور کنٹینر لاری میں ٹکر - رکشہ ڈرائیور ہلاک 

Thu, 21 Jul 2022 13:06:41    S.O. News Service

انکولہ، 21؍ جولائی (ایس او نیوز) دوگین بیل نامی مقام پر گوڈس ٹیمپو اور کنٹینر کے درمیان تصادم ہونے کے نتیجہ میں گوڈس ٹیمپو ڈرائیور ہلاک ہوگیا جس کی شناخت کرن (23 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ جس وقت پیش آیا تب گوڈس ٹیمپو یلاپور سے انکولہ کی طرف آ رہا تھا ۔ انکولہ سے یلاپور کی طرف جا رہے کنٹینر کی ٹکر کی وجہ سے کرن بری طرح زخمی ہوگیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔  یو پی کے رہنے والے کنٹینر ڈرائیور میگھ سنگھ کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس انسپکٹر سنتوش شیٹی ، پولیس سب انسپکٹر پروین کمار اور عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا ۔     


Share: